جمعرات 22 جنوری 2026 - 12:58
احکام شرعی | خوشی اور جشن کی تقریبات میں موسیقی کے شرعی احکام

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "شادی اور میلاد کی محافل میں موسیقی" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "شادی اور میلاد کی محافل میں موسیقی" کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں درج ذیل رہنمائی فرمائی ہے جو قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔

سوال: خواتین کی محفلوں (میلاد، شادی کی تقریبات وغیرہ) میں ڈف بجانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: ہر قسم کا موسیقی کا عمل جو انسان کو اللہ تعالیٰ، روحانیات اور اخلاقی فضائل سے دور کرے اور بے راہ روی، فضولیات اور گناہ کی طرف لے جائے، شرعاً حرام ہے۔ اس کی تشخیص مکلّف کو عرفی معیارات کی روشنی میں خود کرنی ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha